Official Website

کورونا وائرس سے مزید 47 افراد جاں بحق، 3914 نئے کیسز رپورٹ

48

 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 54 ہزار638  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3914 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 47 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.1  فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1716 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔