Official Website

سوات: خونخوار جانور کے حملے میں دو خواتین اور کمسن بچی جاں بحق

50

سوات میں مبینہ طور پر جانور کے حملے میں دو خواتین اور کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ اونڑہ کے قریب گھر میں پیش آیا جہاں خونخوار جانور نے مبینہ طور پر حملہ کرکے 2 خواتین اور کمسن بچی کو ماردیا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ جاں بحق افراد کے سروں پر گہرے زخم آئے ہیں، مرنے والوں پر کس جانور کا حملہ ہوسکتا ہے،کہنا قبل از وقت ہے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔