Official Website

اے این ایف کی کارروائی؛ ساڑھے سات کلو گرام سے زائد چرس برآمد

52

راولپنڈی: اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے سات کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سری نگر ہائی وے پر دوران تلاشی گاڑی سے ساڑھے سات کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔

اس کے علاوہ کوہاٹ کے رہائشی حسن عباس اور ارتضیٰ علی جبکہ اٹک کے رہائشی سجاد حسین نامی تین ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

اے این ایف کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔