Official Website

‘بالآخر 18 فروری کو شہباز شریف پر منی لانڈنگ کیس میں فرد جرم عائد ہوگی’

36

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ بالآخر 18 فروری کو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کیخلاف منی لانڈنگ کیس میں فرد جرم عائد ہوگی، باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان تحقیقات میں 14 ہزار بینکنگ ٹرانسیکشنز کو کھنگالا گیا، حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں، مقصود، شہباز شریف کی مل میں چپڑاسی تھا، اس کی تنخواہ 25 ہزار روپے تھی، اس کے نام پر اکاؤنٹ کھلا اور چار ارب روپے اس کے اکاؤنٹ سے ہوتا ہوا شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اور درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈ شہباز شریف کے اس مقدمے کا حصہ ہیں، مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔