Official Website

ٹی وی چینل کا رپورٹر بن کر 2 بار امریکی ویزے حاصل کرنے والا گرفتار

96

کراچی: نجی ٹی وی کا رپورٹر بن کر 2 بار امریکی ویزے حاصل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایچ او انسپکٹر وقار اعوان کی سربراہی میں ٹیم نے نجی ٹی وی چینل کا سینئر رپورٹر بن کر دو بار امریکی ویزہ حاصل کرنے والے جعلی صحافی کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کا نام اعجاز چیمہ ہے اور اس کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، ملزم نے 2019 میں حاصل کردہ ویزے پر بطور سینئیر رپورٹر اقوام متحدہ اجلاس کی کوریج بھی کی، اور 2020 اسی ٹی وی چینل کا سینئر رپورٹر بن کر دوسری بار ویزا حاصل کیا، تاہم امریکی قونصل خانے کی تحقیقات میں نجی ٹی وی انتظامیہ نے ملزم کے پیش کردہ خطوط سے لاتعلقی کا اظہار کیا، جس پر امریکی قونصل خانے نے بذریعہ خط ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون ون کو ملزم کے خلاف کارروائی کی درخواست کی۔