Official Website

قبر میں بھی چلا جاؤں لیکن حقائق کبھی بھی نہیں بدلیں گے: شہباز شریف

37

لاہور:  شہباز شریف نے کہا ہے کہ سارے ادارے ملکر الٹے ہو گئے لیکن کچھ نہیں نکلا، قبر میں بھی چلا جاؤں لیکن حقائق کبھی بھی نہیں بدلیں گے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ پونے دو سال سے تحقیقات جاری ہیں، حکومت اکاؤنٹ فریز کراتی رہی، ایک دھیلے کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی موجود ہے، مجھے نیب کے عقوبت خانے میں رکھا گیا، یہ سارے ثبوت وہی ہیں جو لندن کی عدالت میں پیش کئے گئے۔