Official Website

25 گھنٹے 35 منٹ پر مشتمل انٹرویو کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

57

اوہائیو: دو ڈسک جوکیز (DJs) نے 25 گھنٹے 35 منٹ تک ایک دوسرے کا انٹرویو لیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے زکیری سنوٹکو اور کولن کینیڈی نے براہِ راست انٹرویو منعقد کیے جبکہ انسٹاگرام اور ٹوئیچ پر بھی انٹرویو لائیو کیا گیا۔

زکیری سنوٹکو 808s اور جان کیرل یونیورسٹی کے ڈبلیو جے سی یو-ایف ایم میں Mixtapes نامی شو کے ایگزیکیوٹیو پروڈیوسر ہیں جبکہ کینیڈی شو کے کو-پروڈیوسر ہیں۔
دونوں ڈسک جوکیز نے 25 گھنٹے سے زائد ایک دوسرے کا انٹرویو لیا جس سے انہوں نے ریڈیو پر طویل ترین مدت کے انٹرویو کا عالمی اعزاز جیت لیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ کھٹمنڈو (نیپال) کے ایک ڈسک جوکی بھنو بھکتا نیرولا نے بنایا تھا۔ نیرولا نے شعبہ سیاحت کے ماہر اینگ فنجو شرپا سے انٹرویو کیا تھا جس کا دورانیہ 25 گھنٹے 26 منٹ تھا۔