Official Website

ٹرینر نے سلمان خان کی فٹنس کا راز فاش کردیا

29

بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے سب سے فِٹ اداکاروں میں ہوتا ہے اور 56 سال عمر ہونے کے باوجود وہ کسی نوجوان سے کم نہیں لگتے۔

فلموں میں ایکشن سینز اور باڈی بناکر اپنے مداحوں کو ہمیشہ متاثرکرنے والے سلمان خان اتنی عمر ہونے کے باوجود فٹ کیسے ہیں؟ یہ راز ان کے ٹرینر نے فاش کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے بھائی جان کہلائے جانے والے سلمان خان کے فٹنس ٹرینر راکیش ادیار نے بتایا ہے کہ اداکار اپنے آپ کو فٹ رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کارڈیو ایکسرسائز( جس میں اچھلنا، رسی کودنا، بھاگنا، تیراکی، سائیکلنگ وغیرہ شامل ہیں) کرتے ہیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ سلمان خان کبھی بھی کارڈیو ایکسرسائز کو نہیں چھوڑتے بلکہ وہ جم میں بھاری وزن اٹھانے سے پہلے یہ ورزش ضرور کرتے ہیں۔

راکیش  نے مزید بتایا کہ سلمان خان نے ورزش کرنے کی  عادت چھوٹی عمر میں  ہی اپنالی تھی اور وہ جم میں  وزن  اٹھانے سے پہلے اپنے دن کا آغاز ایک گھنٹہ طویل کارڈیو سیشن سے کرتے ہیں جس کے بعد وہ آخر میں اپنے فارم ہاؤس میں  لمبے فاصلے تک پیدل بھی چلتے ہیں۔

راکیش کے مطابق سلمان خان کی عمر اور صحت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہیں اب بھاری وزن کے بجائے  ہلکہ وزن اٹھانے کو کہا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان جلد ٹائیگر تھری میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔