Official Website

‘اپوزیشن جو مرضی کر لے، حکومت کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی’

26

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم صرف دکھاوے کا اتحاد ہے، اپوزیشن جو مرضی کر لے، حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

ایوان وزیراعلیٰ میں سردار عثمان بزدار سے وزیر مملکت صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور ایم پی اے شہباز احمد نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، حلقوں میں جاری فلاح عامہ کی سکیموں اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، منتخب نمائندوں کی مشاورت سے حلقوں میں عوامی مسائل حل کر رہے ہیں، قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد ہے، اپوزیشن نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا ہے۔