Official Website

عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں: زرداری

51

لاہور: سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدرآصف زرداری کوٹیلیفون کیا ور ان کی خیریت دریافت کی جب کہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

ذرائع کے مطابق ٹیلیفونک گفتگوکے دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف اقدامات پر بات کی۔

اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھاکہ عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔

واضح رہےکہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو حکومت مخالف لانگ مارچ کا فیصلہ بھی برقرار رکھا ہے۔