Official Website

پیپلز میڈیکل یونیورسٹی میں لڑکیوں کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دیا جاتا ہے، پروین رند

34

دادو: پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ کی طالبہ پروین رند کو جنسی ہراساں اور تشدد کرنے کے معاملے میں ملزمان کی گرفتاری میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

پروین رند نے دادو پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے، ہمیں مسلسل ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ، آج نوابشاہ میں بھی ہماری گاڑی کا پیچھا ہوتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: نوابشاہ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کوہراساں کرنے پرمردڈاکٹر،3خواتین کیخلاف مقدمہ

ڈاکٹر پروین رند نے کہا کہ کیس واپس لینے کے لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، یونیورسٹی میں ایک گروپ مافیا کے طور پر کام کر رہا ہے جو لڑکیوں کو جنسی ہراساں کرتا ہے، لڑکیاں اپنی اور والدین کی بدنامی کے باعث نہیں بولتیں یا انہیں خودکشی کا رنگ دے کر پنکھوں میں لٹکایا جاتا ہے۔

پروین رند نے بتایا کہ معاملے کو تیسرا دن ہے کسی نے بھی نوٹس نہیں لیا، وزیر صحت عذرہ پیچوھو نے بھی داد رسی نہیں کی، وائرل ہونے والے میسیجز کے اسکرین شاٹ دوسری لڑکی کے ہیں اس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔

پروین رند نے مزید کہا کہ میں ہر حال میں اپنی تعلیم پوری کروں گی اور اس سسٹم اور مافیاؤں کے خلاف لڑوں گی۔