Official Website

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

55

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز آج سے کھل گئے۔ 

سوئی سدرن کمپنی (ایس ایس جی سی)  نے گیس کی قلت کے باعث  ڈھائی ماہ قبل سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کردی تھی۔

ایس ایس جی سی  کی جانب سے ڈھائی ماہ سی این جی بند کیے جانے کا فیصلہ  طلب و رسد کا فرق بڑھنے اور گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنےکے لیےکیا گیا تھا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا تھا کہ سندھ میں ڈھائی ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کرنا ظلم ہے۔