Official Website

4 ایسے طریقے جس کے ذریعے ونڈوز 11 استعمال کرتے ہوئے لیپ ٹاپ کی بیٹری جلدختم نہیں ہوگی

53

آپ لیپ ٹاپ پرکوئی ضروری کام کررہے ہوں اور اسی دوران بیٹری ختم ہونے لگے لیکن اس کا چارجر ساتھ رکھنا آپ بھول گئے ہیں تو اس وجہ سے کافی پریشانی ہوسکتی ہے۔

بیٹری کم ہونے کی وجہ سے آپ انٹرنیٹ براؤزنگ تھوڑی دیر کے لیے کرسکتے ہیں لیکن اگر آپ کوئی آفس کا کام کررہے ہیں یا کوئی ایسی ایپ استعمال کر رہے ہیں جس کے لیے اہم پروسیسنگ پاور کی ضرورت ہو، تو ہو سکتا ہے لیپ ٹاپ کی بیٹری زیادہ دیر تک نہ چل سکے۔

بیٹری کے جلدی ختم ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن اگر آپ ونڈوز 11 استعمال کررہے ہیں تو مائیکروسافٹ کے نئے آپریٹنگ سسٹم میں کئی ایسی سیٹنگز موجود ہیں جنہیں استعمال کرکے آپ بیٹری کو جلد ختم ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

بیک گراؤنڈ ایپس کو ریفریش ہونے سے روکیں

فوٹو: سی نیٹ
فوٹو: سی نیٹ
سیٹنگز میں جاکر سسٹم کے آپشن میں جائیں اور پاوراینڈ بیٹری پر کلک کریں، اس کے بعد نیچے ٹرن آن کے آپشن میں جاکر بیٹری سیویر پر ایک کوئی فیصد کو سلیکٹ کرلیں ۔

ڈسپلے کے لیے ریفریش ریٹ کو کم کریں

فوٹو: سی نیٹ
فوٹو: سی نیٹ
سیٹنگز میں جاکر سسٹم کے آپشن میں جائیں ڈسپلے پر کلک کریں اور ایڈوانس ڈسپلے کے آپشن میں جائیں اور کم ریفریش ریٹ کو منتخب کریں۔

ڈارک بیک گراؤنڈ یا تھیم استعمال کریں

فوٹو: سی نیٹ
فوٹو: سی نیٹ
اگر آپ کے Windows 11 استعمال کررہے ہیں اور سسٹم میں OLED ڈسپلے ہے تو بیٹری کی زندگی بڑھانے کیلئے ڈارک بیک گراؤنڈ یا تھیم کا فائدہ اٹھا یا جاسکتا ہے۔

سیٹنگز کے آپشن میں جاکر پرسنلائز پر کلک کریں اورکوئی ڈارک تھیم کو منتخب کریں۔

لاک اسکرین ٹائم آؤٹ کا وقت کم کریں

فوٹو: سی نیٹ
فوٹو: سی نیٹ
آپ کی اسکرین جتنی دیر کھلی رہے گی اتنی ہی زیادہ بیٹری استعمال کرے گی، یہی وجہ ہے کہ جب آپ اپنے سسٹم سے دور ہوتے ہیں تو آپ اپنی اسکرین کو فوری طور پر بند کرنا چاہتے ہیں۔

تاہم اس لیے سیٹنگز میں جاکر سسٹم پر کلک کریں اور پاور اور بیٹری کے آپشن میں جائیں۔پاور کے نیچے آپ کو ایک خاص مقدار میں اپنے ڈسپلے کو آف کرنے کے لیے کئی سیٹنگز ملیں گی۔ آپ منٹوں کی تعداد کو (آپ کے پاس جو بھی ڈیفالٹ ہے) اس سے کم نمبر جیسے 1 یا 2 منٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔