Official Website

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر، وزیراعظم سے ملاقات

25

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کا متشدد عناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے متشدد عناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

صدر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سپہ سالار نے صدر مملکت عارف علوی کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ تیاری، دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے متشدد عناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت نے بلوچستان، خیبر پختونخوا کے نو ضم شدہ اضلاع میں آپریشنز میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے۔ مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔