Official Website

ٹاپ ٹین کی اہمیت نہیں، وزیراعظم کا مجھ پر اعتماد ہی اطمینان ہے: شاہ محمود

31

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک  کسی ریویو کمیٹی کے ٹاپ ٹین میں آنے نہ آنے کی اہمیت نہیں ہے اور  وزیراعظم  کا  ان  پر مکمل اعتماد ہے جو ان کا اطمینان  ہے۔

 شاہ  محمود  قریشی نے کہا کہ چوہدری صاحبان سیاسی لوگ ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ حکومت اور ریاست کے مفادات ایک ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ چوہدری برادران سے ملاقات کرنے سے (ن) لیگ کے بیانیے کو دھچکا لگا ہے۔

وزیر خارجہ  نے سوال اُٹھایا کہ کیا (ن) لیگ پنجاب کی قیادت (ق) لیگ کو دینے کے لیے تیار ہے؟ 

شاہ محمودنے وزیراعظم  کی جانب سے وزراء کو کارکردگی کی بنیاد پر اسناد جاری کرنے کے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا  کہ کسی ریویو کمیٹی کے ٹاپ ٹین میں آنے نہ آنے کی اہمیت نہیں ہے، عمران خان کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے اور میرا یہی اطمینان ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے  حکومتی اتحادی چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔