Official Website

عدم اعتماد کی رٹ لگانے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

29

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی رٹ لگانے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، اپوزیشن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے رکن پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سابق ایم پی اے سردار چنوں خان لغاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عدم اعتماد کے ارمان اپوزیشن کے دل میں رہ گئے، اپوزیشن کو اس ہزیمت پر منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے، اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت مدت پوری کرے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی قسمت میں صرف رونا لکھا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے، اپوزیشن کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے، کسی کو عوامی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، ترقی ہر شہر کے عوام کا حق ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے ہر علاقے کی یکساں ترقی کیلئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے، 360 ارب روپے کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے یکساں ترقی کی ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے۔