Official Website

یوکرین روس کشیدگی: امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ

64

امریکی صدر جو بائیڈن اور برطانوی وزیراعظم کےدرمیان یوکرین اور روس کے معاملے پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی پر سفارت کاری کو موقع دینے پر اتفاق کیا ہے۔

جو بائیڈن اور بورس جانسن نے روس کے صدر پیوٹن سے جارحانہ اقدامات سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیلاروس اور کرائمیا کے راستے روس کی سوا لاکھ فوج یوکرین حکومت کا تختہ الٹ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس صورتحال میں روس نواز شخص کو اقتدار پر بٹھا دیاجائےگا۔