Official Website

فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

55

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے اپنی تاحیات نااہلی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

 االیکشن کمیشن نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پر فیصل واڈا کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا تاہم اب پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے وکیل وسیم سجاد نے الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

فیصل واوڈا نے درخواست میں الیکشن کمیشن، پی پی رہنما قادر خان مندوخیل اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، الیکشن کمیشن نااہلی کا فیصلہ دینے کا مجاز نہیں تھا لیکن پھر بھی مجھے نااہل قرار دیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ڈیکلریشن کے لیے ٹرائل کا ہونا ضروری ہے اس لیے الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل واوڈا کی یہ درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کل درخواست پر سماعت کریں گے۔