Official Website

اب انسٹاگرام اسٹوریز کو لائک کرنے پر ان باکس میں میسج نہیں جائے گا

93

مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  نےصارفین کیلئے ایپلیکیشن میں نئی تبدیلی کردی ہے۔

 انسٹاگرام کے سربراہ  ایڈم  موسیری نے ایک ویڈیو پیغام میں  ‘پرائیویٹ اسٹوری لائکس ‘کے نام سے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا جس کے بعد صارفین اگر کسی کی اسٹوری کو لائک کریں گے تو ان کے ان باکس میں میسج نہیں جائے گا۔

انسٹاگرام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ صارفین اب اسٹوریز کو ٹیپ کرکے لائک کریں گے جبکہ لائکس کی تعداد اسٹوری پر ویوز کے ساتھ ہارٹ آئیکن کی صورت میں دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اگر صارفین کسی کی اسٹوری پر لائک یا ری ایکشن دیتے تھے تو وہ دوسرے صارف کے ان باکس میں میسج کی صورت میں جاتا تھا۔