Official Website

وزیراعظم عمرا ن خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے

36

لاہور:  وزیراعظم عمرا ن خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور آ رہے ہیں جس کے دوران گورنر و وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کے علاوہ ارکان اسمبلی کو سیاسی صورتحال میں آئندہ لائحہ عمل پرگائیڈ لائنز جاری کریں گے۔

وزیراعظم سرکاری دورے کے دوران وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے جس کے دوران صوبے کے انتظامی اور سیاسی امورپر اعتماد میں لیں گے۔وزیراعلی بزدار خانیوال واقعہ بارے اب تک کی تحقیقات پر وزیراعظم کوبریف کریں گے ۔ گورنر چودھری محمد سرور بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے، محکمہ مواصلات کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران پنجاب میں روڑ سیکٹر میں حکومت پنجاب کے اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم آبپاشی کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ پنجاب میں سمال ڈیمز کے حوالے سے بریف کیاجائے گا۔