Official Website

شادی کی وجہ سے گلین میکسویل دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے

50

برسبین:  آسٹریلوی کرکٹرگلین میکسویل شادی کی وجہ سے دورہ پاکستان میں شریک نہیں ہوپائیں گے۔

کین رچرڈسن کو آئی پی ایل فرنچائز مالکان کے سامنے اپنی ساکھ کی فکر لاحق ہوگئی، وہ اور ایڈم زمپا گزشتہ برس آئی پی ایل کو جلدی چھوڑ کر چلے گئے تھے جب کہ گلین میکسویل کی شادی مارچ کے اواخر میں شیڈول ہے،وہ اسی وجہ سے میلبورن میں مقیم ہیں۔

گلین میکسویل نے دورہ پاکستان سے باہر ہونے سے متعلق کہا کہ ابتدائی طور پر جب میں نے بورڈ سے شادی کی تاریخ سے متعلق تبادلہ خیال کیااس وقت 2 ہفتے کا وقفہ تھا لہذا میں اس وقت بہت خوش تھا، میں کوئی بھی سیریز کھونا نہیں چاہتا تھا لیکن جب گزشتہ برس کے وسط میں دوبارہ سی اے کے ساتھ کنٹریکٹ میٹنگ میں گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سیریز آن ہے، میں نے اچھی طرح سے سوچا، ظاہر ہے ہماری آخری بات چیت کے بعد شیڈول بدل گیا تھا۔