Official Website

وزیراعظم کی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پرعثمان بزدار کو شاباش

33

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی بہترین پیشرفت پروزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکوشاباش دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارنے صوبے کے سیاسی اورانتظامی امورپربریفنگ دی۔

وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کولاہورکے میگا پروجیکٹ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے بارے میں بریفنگ دی اوروزیراعظم کوایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی دعوت دی۔
وزیراعظم عمران خان نے ترقیاتی منصوبوں میں بہترین پیشرفت پروزیراعلی پنجاب کوشاباش دی اورمنصوبوں کی سخت مانٹرینگ کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ پنجاب میں نیا پاکستان صحت کارڈ کے تحت سہولیات حکومت پنجاب کا بہترین قدم ہے۔

آئی جی پنجاب اورچیف سیکریٹری بھی وزیراعظم سے ملاقات میں شریک ہوئے۔ آئی جی پنجاب نے خانیوال واقعہ میں ہونے والی گرفتاریوں سے وزیراعظم کوآگاہ کیا۔