Official Website

ترین گروپ کا تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے پر غور

77

ترین گروپ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

جہانگیرترین کی زیرصدارت عون چوہدری کی رہائش گاہ پر اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ترین گروپ نے مختلف سیاسی آپشنز کی تجاویز سامنے آنے کے بعد جہانگیرترین کو حتمی فیصلے کااختیار دیدیا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ کی اکثریت نے کھل کر سیاسی میدان میں آنے فیصلہ کیا ہے اور حکومت مخالف کھل کر لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

ترین گروپ کے اکثر ارکان نے حکومت مخالف لائحہ عمل میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہونے کی تجویز دی، جھنگ سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے اجلاس میں آزاد حیثیت برقراررکھنے کی تجویز دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ نے عدم اعتماد کی تحریک باضابطہ پیش ہونے پر اپنا لائحہ عمل سامنے لانے کا فیصلہ  کیا ہے، عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے تک ترین گروپ کا سیاسی کارڈز سینے سے لگائے رکھنے کا مشورہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے پر ترین گروپ اپوزیشن کا ساتھ دے سکتاہے، ترین گروپ حلقوں میں تحریک انصاف کی پوزیشن بہت کمزور ہے۔

ترین گروپ نے خدشات ظاہر کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مضبوط شخصیات پی ٹی آئی ٹکٹ لینا پسند نہیں کریں گی۔

ترین گروپ کے ارکان کامؤقف ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے، حلقوں میں سخت عوامی ردعمل کا سامناہے ، اب ترین گروپ کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔

ترین گروپ نے فیصلہ کیا ہے کہ ترین گروپ کے اجلاس وقفے وقفے سے ہوتے رہیں گے جب کہ  سیاسی جماعتوں کی جانب سے رابطوں کی حوصلہ شکنی نہیں کی جائے گی۔