Official Website

سعودیہ کی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کی امریکی کوششوں کی حمایت

42

سعودی عرب نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے امریکی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس میں ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے امریکی کوششوں کی حمایت کی گئی اور مکمل تعاون کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے حوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں پر سعودی سرزمین کے دفاع کے تعاون پر بھی امریکا کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی کابینہ نے امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے سعودی سرزمین اور شہریوں کے دفاع کے عزم کے اظہار کی بھی تعریف کی۔

کابینہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا عزم دونوں ممالک اور خطے میں استحکام کی مشترکہ کوششوں کو مزید وسعت دے گا۔