Official Website

پی ایس ایل میچ کے دوران نازیبا اشارے، سہیل تنویر اور بین کٹنگ پر جرمانہ عائد

59

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سہیل تنویر اور بین کٹنگ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی بیٹنگ کے دوران پہلے بین کنٹگ نے سہیل تنویر کو غیر اخلاقی اشارے کیے اور پھر جب بین کٹنگ آؤٹ ہوئے تو سہیل تنویر نے بھی بدلے میں اسی طرح کے بیہودہ اشارے کیے۔

میچ ریفری نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سہیل تنویر اور بین کٹنگ پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

اس حوالے سے سہیل تنویر کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ 2018 سے چل رہا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن پہلے بین کٹنگ نے مجھے اشارہ کیا جس پر میں نے بھی انہیں غصے میں اشارہ کیا۔