Official Website

لاہور:سوتیلے بیٹوں سے جائیداد کے تنازع پر میاں بیوی قتل

81

لاہور: نشتر کالونی میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین نےمیاں بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول افتخار علی اوراس کی بیوی رضیہ کاسوتیلے بیٹوں سے جائیداد کا تنازع تھا، ملزمان نے ان کے گھر آکر فائرنگ کردی جس سے میاں بیوی  جاں بحق اور  بیٹا زخمی  ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے کو زخمی حالت میں فوری طور پر جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس  کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

پولیس نےجائے وقوعہ سےشواہداکٹھےکرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔