Official Website

برازیل میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے 44 افراد ہلاک

71

پیٹروپولس: برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے اب تک 44 افراد ہلاک ہوچکے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے۔

اے پی نیوز کے مطابق پیٹروپولس شہر کے پہاڑی علاقے میں سیلاب کے نتیجے میں پہاڑ کا ایک ٹکڑا پانی کے بھاؤ میں بہہ گیا جس سے 44 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو ٹیموں کے ساتھ شہری بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ان میں یسیلا نویس نامی خاتون بھی اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ شامل ہیں اور اپنے لاپتہ والدین کو تلاش کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنے والدین کی زندگی سے مایوس ہوچکی ہیں۔
پیٹروپولس شہر میں اس سے قبل بھی متعدد بار تیز بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش اور سیلاب آچکے ہیں جس میں ہزاروں افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے پلاننگ کی جاچکی ہے لیکن اسے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا گیا ہے۔