Official Website

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں صحافی اطہر متین کے قتل پر بلاول بھٹوکی مذمت

45

کراچی:  بلاول بھٹو زرداری نے نارتھ ناظم آباد میں صحافی اطہر متین کے قتل پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے واقعے میں ملوث ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں سینیئر صحافی اطہر متین کے قتل پر کہا کہ ڈکیتی کی واردات کے دوران اطہر متین کا بہیمانہ قتل باعثِ صدمہ ہے، حکومتِ سندھ کسی کو بھی کراچی کا امن امان خراب کرنے نہیں دے گی، حکومت صحافیوں سمیت ہر شہری کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہید صحافی کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے صحافی کے قتل کی شدید مذمت کی اور صحافی برادری کے ساتھ افسوس کا اظہار کا۔ مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

ادھر وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کریں گے، پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے، پولیس موٹرسائیکل سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کرے گی، سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں، ایس ایس پی سینٹرل اور ڈی آئی جی سے بات ہوئی ہے۔