Official Website

ہزاروں لگژری کاریں امریکا لے جانے والے بحری جہاز میں آتشزدگی

49

ہزاروں لگژری کاریں یورپ سے امریکا لے جانے والے کارگو جہاز میں آگ لگ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اٹلانٹک سمندر میں موجود پرتگالی کارگو جہاز پر آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کارگو جہاز میں واکس ویگن گروپ کی تقریبا 4000 کاریں موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کارگو جہاز پر تقریباً 1100 پورشے اور 200 کے قریب قیمتی بینٹلے گاڑیاں بھی موجود تھیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کارگو جہاز پر سوار عملے کے تمام 22 ارکان کو بچا لیا گیا ہے تاہم اٹلانٹک سمندر میں موجود کارگو جہاز پر لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔