Official Website

مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا، مزید 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

63

اسلام آباد:  ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا اور مزید 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی شرح 18.09 فیصد، سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 19.40 فیصد ہوگئی جبکہ ایک ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں لہسن 37 روپے 76 پیسے مہنگا ہوا، ٹماٹر کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، زندہ مرغی 6 روپے 21 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ ماچس کی ڈبی 8 پیسے مہنگی ہوئی ۔

ایک ہفتے میں گھی 3 روپے 83 پیسے مہنگا ہوا، مٹن، بیف،دال چنا، دال مسور،دودھ اور دہی بھی مہنگے ہوئے جبکہ ایک ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 12 میں استحکام رہا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 51 پیسے ،آلو 33 پیسے فی کلو سستے ہوئے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ 3 روپے 12 پیسے، چینی 47 پیسے فی کلو، دال مونگ، دال ماش، ایل پی جی اور گڑ سستا ہوا۔