Official Website

یمن: سعودی اتحادی افواج نے بحیرہ احمر میں دھماکہ خیز مواد سے بھری کشتی تباہ کردی

81

صنعا:  یمن میں حوثی باغیوں سے بر سرپیکار سعودی اتحادی افواج نے بحیرہ احمر میں دھماکہ خیز مواد سے بھری کشتی کو تباہ کردیا۔

سعودی حکام کے مطابق کشتی بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی تھی، کشتی یمن کی بندرگارہ حدیدہ سے روانہ ہوئی تھی جسے بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا گیا۔

یمن کے حوثی باغی اس سے پہلے بھی فضائی اور سمندری راستے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر دھماکہ خیز مواد گراتے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں حوثیوں باغیوں کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔