Official Website

سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنا قابل تعزیر جرم قرار، قانون کابینہ کو بھجوادیا گیا

20

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ کو دو اہم قوانین منظوری کے لیے بھجوا دیےگئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں بتایا کہ کابینہ کو دو اہم قانون منظوری کے لیے بھیجےگئے ہیں۔

فواد چوہدری کے مطابق پہلے قانون کے تحت پارلیمنٹیرینز کو الیکشن کمپین میں حصہ لینےکی اجازت دی گئی ہے جب کہ دوسرے قانون کے تحت سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنےکو قابل تعزیر جرم قرار دے دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ عدالتوں کوپابندکیا گیا ہےکہ فیصلہ 6 ماہ میں کیا جائے۔