Official Website

جو چاہے عورت مارچ کرے جو چاہے حجاب مارچ، روکنےکا کسی کو حق نہیں، شیریں مزاری

21

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نےکہا ہے کہ خواتین کے عالمی دن پر جو چاہےعورت مارچ کرے، جو چاہے حجاب مارچ کرے، جمہوری مارچ کو روکنےکا کسی کو حق نہیں۔

ایک بیان میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں کی خواتین مارچ کر سکتی ہیں تو دیگر خواتین کیوں نہیں کرسکتیں۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں خواتین اپنا دن منا سکتی ہیں تو یہاں کیوں نہیں مناسکتیں۔