Official Website

لاہور؛ میچ دیکھ کر واپس جانے والی لڑکی سے ملزمان کی زیادتی کی کوشش

28

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں ایک روز قبل میچ دیکھ کر واپس جانے والی لڑکی کو نشترپارک کمپلیکس کے قریب 2 افراد نے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

لاہور کے گلبرگ پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی جمعے کے روز میچ دیکھ کر گھر واپس جارہی تھی کہ وہ راستہ بھول کر نشتر پارک کمپلیکس کے گیٹ نمبر ایک پر پہنچی اور ایک سنسان اور تاریک گلی میں داخل ہوئی تو اسے وہاں 2 سیکیورٹی گارڈز نظر آئے۔

شکایت کنندہ کے مطابق لڑکی نے گارڈز سے فیروز پور روڈ تک پہنچنے میں مدد مانگی تاہم ملزمان نے اسے گمراہ کیا اور جب وہ ایک سنسان جگہ پہنچی تو دونوں نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔
FIR

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی نے چیخ پکار کی تو اس دوران اُس کے والد اتفاق سے وقوعہ پر پہنچ گئے، جس کے بعد ملزمان وہاں سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔