Official Website

کورونا کی نئی لہر جاری، مزید 33 افراد جاں بحق، ایک ہزار 644 نئے کیسز رپورٹ

32

لاہور:  کورونا کی نئی لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار چھ سو چوالیس نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 33 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو نو فیصد ریکارڈ کی گئی، مہلک وائرس سے مزید تینتیس افراد جاں بحق ہوئے، اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار نو ہو گئی۔

چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار چھ سو چوالیس نئےمریض بھی رپورٹ ہوئے، کورونا کے چودہ لاکھ سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔