Official Website

گلوکار راحت فتح علی خان کورونا وائرس کا شکار

67

دبئی: نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان بھی کووڈ19 میں مبتلا ہوگئے، ان کا دبئی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے کنسرٹ کے لیے دبئی میں موجود راحت فتح علی خان نے کورونا ٹیسٹ منفی آنے تک تمام کنسرٹ منسوخ کردیے، وہ صحت یابی تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

راحت فتح علی خان کا دبئی سفر سے قبل کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن وہاں پہنچنے کے بعد گلوکار کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی۔
گلوکار اپنے استاد نصرت فتح علی خان کی وفات کے بعد سب سے زیادہ شہرت رکھتے ہیں، موسیقی سے عشق رکھنے والوں کو راحت کی آواز میں نصرف فتح علی خان کی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکار علی عظمت سمیت دیگر فنکار وفلم اسٹارز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 کی وبا نے دنیا بھر میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کیا ہے۔