Official Website

روس یوکرین کشیدگی: امریکا نے اپنے شہریوں کو حملوں سے متعلق وارننگ جاری کردی

37

روس اور یوکرین کی کشیدگی پر ماسکو میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کوحملوں سے متعلق وارننگ جاری کی ہے۔

امریکی سفارت خانےکی جانب سے کہا گیا ہےکہ یوکرین سرحد کے ساتھ روس کے شہری علاقوں میں بھی حملوں کاخدشہ ہے، شاپنگ سینٹرز، ریلوے اورمیٹرواسٹیشن پرحملے ہوسکتے ہیں۔

سفارت خانے کے مطابق ماسکو اورسینٹ پیٹرز برگ میں حملوں کا خطرہ ہے لہٰذا امریکی شہری عوامی مقامات پر غیر ضروری جانے سے گریز کریں۔

امریکی سفارت خانے نے مزید کہا کہ روس میں امریکی شہری انخلا کی منصوبہ بندی کریں، شہری امریکی حکومت کی مدد پر انحصارنہ کریں۔