Official Website

ملک کے تین شہروں میں کورونا کی شرح 10 فیصد سے زائد

67

وزارت نیشنل ہیلتھ نےملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کی صورتحال کی تفصیل جاری کردی۔

ڈی جی وزارت نیشنل ہیلتھ کے مطابق ملک کے تین شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے جن میں سب سے زیادہ شرح گلگت میں 26.27 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ مردان میں 20.79 اور کوئٹہ میں 11.55 فیصد شرح رہی۔

وزارت نیشنل ہیلتھ کے مطابق ایبٹ آباد میں کورونا کی شرح 6.14، مظفر آباد 6، پشاور 4.18، لاہور 3.17 اور اسلام آباد میں 1.83 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ کرا چی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.07 اور حیدرآباد میں 5.08 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ دیا میر میں کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔