Official Website

محسن بیگ کیخلاف مقدمات خارج کرنے کی درخواستوں پر ایف آئی اے حکام طلب

37

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئیر تجزیہ کار محسن بیگ کے خلاف مقدمات خارج کرنے کی درخواستوں پر ایف آئی اے حکام کو فوری طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تجزیہ کار محسن بیگ کی مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ایف آئی اے ڈائریکٹر سائبر کرائم کو فوری طلب کرلیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیا ایف آئی اے قانون اور آئین سے بالا ہے؟ کیوں نہ ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں ؟قانون ہاتھ میں لینے پر محسن بیگ کا جو دفاع ہے وہ ٹرائل کورٹ میں پیش کریں، کیا محسن بیگ کے خلاف درخواست دینے والا شکایت کنندہ بھی اسلام آباد میں تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے حکام کو طلب کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔