Official Website

کورونا وبا سے مزید 31 افراد جاں بحق، 1360 نئے کیسز رپورٹ

54

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 31 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 597  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1360 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 31 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1302 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔