Official Website

‘سوئس اکاؤنٹس کی کہانی اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے’

31

اسلام ااباد:  وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پانامہ، پنڈورا اور اب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی ، کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کااہم ترین مسئلہ ہے۔

چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو، عمران خان اس مسئلہ پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کو روکیں،اب سارے منی لانڈرر اتحاد بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پنڈورا اور پاناما کے بعد کریڈٹ سوئس بینک لیکس سامنے آئی ہیں، بینک کے 18 ہزار اکاؤنٹس کا ریکارڈ لیک ہوگیا جن میں کئی ڈکٹیٹرز، سیاستدانوں اور مافیاز سے تعلق رکھنے والے افراد کے کھاتے بھی شامل ہیں۔ اکاؤنٹس میں 100 ارب سے زائد ڈالر موجود ہیں، آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی) نے تفصیلات جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔