Official Website

امریکا میں حملہ آور شارک کو ٹک ٹاکر نے گھونسے مار مار کر بھگا دیا

34

فلوریڈا: امریکا میں ایک ٹک ٹاکر خاتون نے ویڈیو شیئرنگ سائٹ پر اپنے فینز کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا کہ کیسے انہوں نے حملہ آور شارک کو گھونسے مار مار کر بھگا دیا۔

42 سالہ ہیتھر ویسٹ نے اپنی شیئر کردہ متعدد ویڈیوز میں اس واقعے کی تفصیلات بتائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کے ڈرائی ٹورٹگاس نینشل پارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ تفریح منانے آئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دن ہم سب سمندر میں نہانے گئے اور میں سب سے آخر میں پانی میں داخل ہوئی۔ پانی میں جانے کے کچھ دیر بعد ہی مجھے پیروں پر کچھ سرسراہٹ محسوس ہوئی۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ پہلے پہل تو انہیں لگا کہ اُن کے کسی دوست نے اُن کے ساتھ مذاق کیا ہے لیکن دوبارہ محسوس ہونے پر جب انہوں نے پانی میں دیکھا تو لیمن شارک موجود تھی، دریں اثنا شارک نے ان کے فلپرز پر اس شدت سے کاٹا کہ اُس کے دانت ربڑ کو کاٹتے ہوئے ان کی جلد میں زخم کرگئے۔

ہیتھر ویسٹ بتاتی ہیں کہ انہوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، انہوں نے شارک کے منہ پر گھونسوں کی بارش کردی اور بالآخر شارک نے انہیں چھوڑنے میں ہی عافیت سمجھی۔ وہ بتاتی ہیں کہ اس پوری کشمکش میں 30 سیکنڈ کا وقت لگا۔