Official Website

استور اور پشاور سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے شدید جھٹکے

31

پشاور اور استور  سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس  کیے گئے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع استور  اور خیبرپختونخوا کے دارالخلافہ پشاور سمیت  شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس  کیے گئے جن کی ریکٹر  اسکیل پر شدت 5 تھی۔

زلزلہ  پیما  مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی  218 کلو میٹر اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن تھا۔

زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس  پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر  نکل آئے۔

اب تک  موصول ہونے والے اطلاعات میں کسی  جانی و مالی نقصان کی اطلاع  نہیں ملی۔