Official Website

کورونا وبا سے مزید 13 افراد جاں بحق، 961 نئے کیسز رپورٹ

34

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 38 ہزار 139  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 961 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 13 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.51 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1261 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔