Official Website

قصور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 15 ملزمان گرفتار

66

قصور: تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن کرکے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے تین کلوگرام چرس، 200 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزمان میں 2 ڈاکو، 5 منشیات فروش اور 8 عدالتی مفروران شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا تاکہ پتنگ بازوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ سرچ آپریشن کے دوران 55 گھروں اور 125 افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ ملزمان کی گرفتاری اور پتنگ بازی کا انسداد تھا۔