Official Website

امیر ممالک منی لانڈرنگ کیخلاف سخت قوانین بنائیں: وزیراعظم عمران خان

31

اسلام آباد:  وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن سے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں، دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور منی لانڈرنگ بھی ایک چیلنج ہے، امیر ممالک منی لانڈرنگ کیخلاف سخت قوانین بنائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے روسی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو 2 بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم، منی لانڈرنگ بھی بڑے چیلنجز ہیں، دولت کی غیر منصفانہ تقسیم سے غربت میں اضافہ ہو رہا ہے، ترقی پذیر ممالک سے پیسے کی منتقلی بڑا مسئلہ ہے، ملک کا پیسہ باہر لے جانا اداروں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں، دنیا میں بھوک و افلاس، غربت اور دیگر مسائل کی جڑ منی لانڈرنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے، اس کی وجہ سے دنیا متاثر ہو رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے، تمام ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔