Official Website

نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، جمعرات کو سنائے جانے کا امکان

51

اسلام آباد: اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے نور مقدم کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو کہ جمعرات کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

 نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 24 فروری جمعرات کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ 24 فروری کو فیصلہ سنا دیا جائے۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں اس کیس کا ٹرائل چار ماہ بعد مکمل ہوا ہے، ملزمان کے وکلا اور پراسیکوشن کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 20 جولائی 2021ء کو نورمقدم کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا تھا جس کے قتل میں اس کا دوست ظاہر جعفر، والد ذاکر جعفر اور دیگر ملزمان گرفتار ہیں۔