Official Website

آئی ایم ایف قرض اور سکوک بانڈز سے پاکستان کا زرمبادلہ مستحکم ہوگا، موڈیز

92

 اسلام آباد: بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ملنے والے آئی ایم ایف کے ایک ارب ڈالر قرض اور حالیہ سکوک بانڈز کے اجراء سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا۔

موڈیز کی عالمی سکوک بانڈز کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جنوری 2022ء میں سکوک بانڈز کا اجراء کیا، اس سے قبل 2017ء میں پاکستان نے اسلامی بانڈز کی نیلامی کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے ایک ارب ڈالر قرض کی قسط ملنے اور غیر ملکی بانڈز نیلامی سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جن پر عالمی ادائیگیوں کی وجہ سے دباؤ ہے۔