Official Website

بورے والا: گھریلو تنازع پرشوہر نے کلہاڑی سے بیوی کو قتل کردیا

53

بورے والا میں گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق چک نمبر 235 ای بی میں دو بچوں کے باپ فیاض احمد ہانس کا اپنی بیوی سے اکثر گھریلو مسائل پر جھگڑا رہتا تھا،گزشتہ شب ملزم نے اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے آر ایچ سی گگومنڈی منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔