Official Website

نورافتیحی کے ہمشکل لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

69

کراچی: بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کے ہم شکل لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر اکثر بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے ہم شکل افراد کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے اور رنویر سنگھ سمیت متعدد اداکاروں کے ہم شکل افراد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

اور اب حال ہی میں اداکارہ نورافتیحی کے ہم شکل لڑکے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہے۔

پاکستانی سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک کم عمر لڑکے کو دیکھا جاسکتا ہے جو حیرت انگیز طور پر نورا فتیحی سے مشابہہ ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بھی دونوں کی مماثلت کو دیکھ کر حیران ہیں۔